( در نایاب ) واسا افسران نے دو روز جبکہ دیگر ملازمین نے ایک روز کی تنخواہ وزیراعلیٰ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔
واسا کے گریڈ ایک تا چھ کے ملازمین کورونا فنڈ میں تنخواہ دینے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ گریڈ سات تا سولہ کےافسران ایک روز کی جبکہ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران دو روز کی تنخواہ کورونا فنڈمیں دیں گے۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے ہدایت پر ملازمین کو کل قبل از وقت تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، تاکہ ملازمین اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کرسکیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1131 ہوگئی ہےجب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز آئے ہیں اور صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 405 ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 103 ہے۔