( حسن علی ) ملک نعمان لنگڑیال کا پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ملازمین کو (کل ) تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ ملازمین حکومت کی بتائی ہوئی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ توبہ استغفار کریں اور آنے والے گند م کی پرکیور منٹ سیزن میں دن رات محنت کریں تاکہ 15 لاکھ من سے زائد گندم پرکیور کرسکیں۔
وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ملازمین کو کل بروز (جمعہ) کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ ورکریونین (سی بی اے ) ہیڈ کوارٹر کے صدر شہباز بریار کے مطالبہ کو جائز قرار دیتے ہوئے کیا گیا۔ وزیر زراعت پنجاب نے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کو ہدایت کی کورونا جیسے وائس کے حملہ کے پیش نظر ملازمین کو یقینا ان حالات میں پیسوں کی ضرورت ہوگی اور انہیں کل بروز (جمعہ ) 27 مارچ کو تنخواہ ادا کردی جائیں۔
وزیر زراعت نے ملازمین کو کہا کہ وہ حکومت کی بتائی ہوئی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ توبہ استغفار کریں اور آنے والے گندم کی پرکیور منٹ سیزن میں دن رات محنت کریں تاکہ 15 لاکھ من سے زائد گندم پرکیور کرسکیں۔
ایم ڈی سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کی قیادت میں ادارہ بہترین کام کررہا ہے اور مجھے خوشی کے ساتھ فخر بھی ہے کہ محمود جاوید بھٹی جیسے قابل افسر موجود ہیں۔