کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کےلئے نو موبائل یونٹس کی سروس کا آغاز

 کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کےلئے نو موبائل یونٹس کی سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کےلئے نو موبائل یونٹس کی سروس کا آغاز، بازاروں اور ناکوں پر شہریوں کی سکریننگ کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس سے بچاو کےلئے حکومت پنجاب کی جانب سے کئے جانےوالے لاک ڈاون کے تیسرے روز بازاروں اور فیکٹریوں میں سروسز فراہم کرنے والے لوگوں کی سکریننگ کےلئے ضلعی انتظامیہ نے موبائل یونٹ سروس کا آغاز کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر سولہ موبائل یونٹس شہریوں کی سکریننگ کرینگے۔ تمام موبائل یونٹس پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختص کی گئیں ہیں جن میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کام کرینگے۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ محمد شاہد کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے موبائل یونٹس چلائینگے دیگر شہروں سے جیسے ہی تفصیلات موصول ہوتی ہیں موبائل یونٹس فراہم کردئیے جائیں گے۔
صوبہ بھر میں موبائل یونٹس میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بھی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیوٹیاں سرانجام دیگا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer