(ریحان گل) حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کی چھٹیوں میں بھی 31 مئی تک توسیع دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا،باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر تعلیم کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کالجز اور یونیورسٹیز کی چھٹیوں کے معاملے پر غور کیا گیا، جس میں وفاق اور چاروں صوبوں سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سکولوں کی طرز پر کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی 31 مئی تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معاملہ حتمی منظوری کے لئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، چھٹیوں کی توسیع کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر تعلیم کریں گے۔