(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرسکولوں کو معاوضوں کی ادائیگیاں کر دی جائیں گے۔
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز کو ادائیگیوں کے حوالے سے اہم ٹویٹ کی۔ ٹویٹر کے زریعے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرز کو ادائیگیاں کر دی جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرز کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پیف کے کچھ معاملات کی جاری تحقیقات کے باعث پیف پارٹنرز کی ادائیگییوں میں تاخیر ہوئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ادائیگیوں میں تاخیر کے لئے معذرت خواہ ہیں۔
Just had a talk with MD Punjab Education Foundation (PEF) regarding the payments schedule. All payments will be made within next 24 hours InshAllah. STAY HOME - STAY SAFE.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 26, 2020