( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 30 مارچ سے آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ، ریگولر کلاسز کیلئے ٹائم ٹیبل بھی جاری کردیا گیا۔
یو ای ٹی میں زیرتعلیم تمام طلباء کیلئے آن لائن کلاسز ہوں گی جس کیلئے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
یو ای ٹی میں زیر تعلیم طلباء کے مڈٹرم اور فائنل ٹرم کے امتحانات بھی آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوای ٹی سیشن 2016ء کے طلباء کو اپنی فائنل رپورٹ30 اپریل سے پہلے جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 30 مارچ سے کلاسز پڑھائیں گے اور آن لائن کلاسز کے بعد طلباء کا کمپری ہینسو امتحان بھی لیا جائے گا۔
آن لائن ٹیچنگ کے لیے شعبہ جات کے اساتذہ اپنی سہولت کے مطابق سسٹم تیار کرسکتے ہیں تاہم طلباء کی کلاسز ریگولر ہوں گی۔