ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئی ہدایات جاری

 پولیس کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) وزارت داخلہ پنجاب نے پولیس کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں، کورونا بچاﺅ ایکٹ اور دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدرآمد میں سختی برتنے کی ہدایات دی گئی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد پنجاب پولیس کو نئی ہدایات جاری کی گئی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق کورونا ایکٹ پر عملدرآمد اور دفعہ ایک سو چوالیس کی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

 ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے بھی اقدامات میں تیزی لائی جائے،  تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک پر دو سے زائد افراد جمع نہ ہوں اور تھانوں میں حفاظتی اقدامات پر بھی عمل کروایا جائے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں جاری تمام تربیت کورس معطل کر دئیے، آئی جی دفتر نے کورسز معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورس کرنے والے اہلکار اپنے متعلقہ اضلاع میں رپورٹ کریں، کورس دوبارہ شروع کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کے پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں اہلکاروں کی محکمہ ترقی اور نئے بھرتی ہونےوالے کی کورس جاری تھے تمام کورسز کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر معطل کئے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer