سٹی42: ایک طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے تو دوسری طرف ڈالر کی اونچی اڑان شروع ہو گئی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 90 پیسے مذید مہنگا ہو کر 166روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ، انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔انٹر بینک میں گزشتہ تین روز کے دوران ڈالر 7 روپے مہنگا ہو چکا ہے.