کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاق سے 30 ارب  مانگ لئے

کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاق سے 30 ارب  مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: کورونا وائرسے نمٹنے اور اس کے نقصانات کم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے وفاق سے تیس ارب روپے مانگ لئے، ہیلتھ، ایجوکیشن اور اکنامک پیکج پر مذکورہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے حکومت نے تین سیکٹرز میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

 اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت سے 30 ارب روپے ڈیمانڈ کی سمری بھجوادی گئی ہے، ہیلتھ ، ایجوکیشن اور اکنامک پیکج کے لئے فنڈز خرچ کئے جائیں گے، مذکورہ فنڈز سے محکمہ صحت کو ضروری سامان اور آلات فراہم کئے جائیں گے۔

 عوام کی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے گی اور غریب و مزدور طبقہ کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer