ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، آرمی، رینجرز اور پولیس کے فلیگ مارچ کا فیصلہ

کورونا وائرس، آرمی، رینجرز اور پولیس کے فلیگ مارچ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں، اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں کورونا ایک اور جان لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8   ہوگئی، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے مریضوں کی تعداد 80 اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، ان مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  کورونا وائرس کے پیش نظرلاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤ ن کیا گیا،صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سر براہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں عوام میں آگا ہی بڑھانے کیلئے آرمی، رینجرز اور پولیس کے فلیگ مار چ کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں پولیس، رینجرز اور فوجی جوانوں کے مشترکہ ناکے بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرزکو پرائیویٹ ہسپتالوں ا ور ہوٹلوں کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے انکی میپنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ان ہسپتالوں اور ہوٹلوں کو استعمال کیا جا سکے گا جبکہ قرنطینہ سنٹرز میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی،صوبے میں اشیاء خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں تعاون نہ کرنے والے نمبر داروں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ آگاہی مہم کیلئے مساجد کے اماموں، عمائدین علاقہ کی مدد لینے کا فیصلہ ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer