ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا رمضان سے گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 حکومت کا رمضان سے گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) حکومت کا رمضان المبارک سے ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی متعلقہ اداروں کو قیمتوں میں استحکام کیلئے کارروائی کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان پیکج 2019 کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے متعلقہ اداروں کو متحرک ہونا ہوگا۔ چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا رحجان ناقابل برداشت ہے۔ رمضان بازاروں میں صارفین کو ریلیف دیں گے تو کھلی مارکیٹ میں بھی عام صارفین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔