سٹی42: ریلوے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کل بروز بدھ اجلاس طلب کر لیا، طلب کیے گئے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گی۔
ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں ٹرین بوگیوں کو ٹھیک کروانے کے لیے پرائیوٹ فرمز کی خدمات لینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، شیخ رشید نے ریلوے آپریشن میں موجود آفیسرز سیلون کی حالت زار سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ ریلوے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوگان کی پینشن کیسز میں غیر ضروری تاخیر سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی، اجلاس میں جناح ایکسپریس کے کرائے کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا جائے گا۔
جبکہ انجنوں اور ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے کیسز کی رپورٹ طلب پیش کی جائے گی.
اس کے علاوہ کمپیوٹرائیڈز کنٹرول روم اور کال سینٹر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور ریلوے ورکشاپ، ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس آفسز میں بائیو میٹرک حاضری سے متعلق ہونے والی ڑویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کے لیے تمام اعلی ریلوے افسران کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔