ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی

سکول ایجوکیشن کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نےنئے تعلیمی سال کے نہم ودہم کے طلباء کیلئے کمپیوٹر کا نیا کورس ہی پبلش نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین لاکھ   کتابوں کی شارٹیج سےنہم ودہم کے کمپیوٹر کے  طلباء کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن نہم ودہم کے طلباء کیلئے کمپیوٹر کا کورس ہی پبلش ہی نہ کرسکا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کی کتاب جلد بچوں کو فراہم کردی جائے گی،  پنجاب کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر کی پرانی اور نئی کتاب پڑھانے کا فیصلہ ہی نہیں کرسکا۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ کمپیوٹر کا کورس پرنٹ نہ ہونےسےنئے تعلیمی سال سے بچوں کو کتابوں کی فراہمی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن کمپیوٹر کتاب کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer