ایف بی آر ملازمین کو اپ گریڈ نہ کرنے پر عدالت کا بڑا فیصلہ

ایف بی آر ملازمین کو اپ گریڈ نہ کرنے پر عدالت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ میں ایف بی آر کے ملازمین کی ملازمتوں کو اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو حکم دیا کہ درخواستگزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد فیروز یونس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار طویل عرصہ سے محکمہ میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ درخواست گزار 2008 سے گریڈ 5 میں اپ گریڈیشن کے حق دار ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے ملازمین کو 20 جون 2017 میں اپ گریڈ کیا گیا۔

 وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملازمین کو 2008 سے اپ گریڈ کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد چیئرمین ایف بی آر کو حکم دیا کہ درخواستگزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔