(سعود بٹ)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے حوالہ سے سرکاری ملازمین کو آگاہی دینے کے لئے ایف بی آر نے دو نمائندےمحکمہ بورڈ آف ریونیو میں تعینات کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنران لینڈ ریونیو کی ہدایات پر دو رکنی ٹیم بورڈ آف ریونیو میں تعینات کر دی گئی ہے،ٹیم 31 مارچ تک ریوینیو ملازمین کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے حوالہ سے آگاہی اور طریقہ کار سےآگاہ کرے گی، اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے فوائد اور نہ جمع کروانے کے نقصانات اور گورنمنٹ پالیسی کے بارے بھی آگاہی دی جائے گی۔
واضح رہےکہ فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکس سال 2018 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں رواں ماہ کی 31 تک توسیع کی ہے، ایف بی آر کی پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی اداروں ،تنظیموں اوردیگر ٹیکس دہندگان کے مطالبے پرکیاگیا، اب تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے تمام افرادپرزوردیاگیاہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔