(عابد چودھری) واپڈ ٹاؤن پی آئی اے سوسائٹی میں سابق ایم پی اے اویس قاسم کے گھر گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، آتشزدگی کے باعث تین خواتین جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے اویس قاسم کے اہلخانہ سیالکوٹ سے واپس پی آئی اے سوسائٹی میں اپنے گھر پہنچے جہاں انکی ملازمہ نے چائے بنانے کے لئے ماچس جلائی تو گھر میں زوردار دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث ملازمہ سمیت تین خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔
دھماکہ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ گھر کے شیشے، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔