(سٹی42)شہری اب مقدمے کی ایف آئی آرز کے حصول کے لئے محرروں کی منتیں نہیں کریں گے، بلکہ گھر بیٹھے آن لائن ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی جانب سےمقدمے کی کاپی کےحصول کے لئےآن لائن وصولی کاسسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر کیاگیا، جس سے شہریوں کو تھانوں کےچکر نہیں لگانے پڑیں گے، کسی بھی تھانے میں جو مقدمہ درج ہوگا متعلقہ ایف آئی آر فوری طور پر سسٹم میں اپلوڈ کردی جائے گی،سسٹم میں تاریخ اور متعلقہ تھانے کانام درج ہونگے تو ایف آئی آر کا پرنٹ نکلاجاسکے گا۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ منصوبے کا مقصد شہریوں کا سہولت دینا تاکہ محرروں کی اجارہ داری ختم کی جاسکے، اور تھانوں نے کرپشن کلچر کا ختمہ ہو۔