ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پاکستان کرکٹ بورڈنےویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکے لئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔رومان رئیس اور کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم انجری کےباعث ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سےجاری کردہ ناموں کےمطابق حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، عثمان شنواری اورراحت علی کو پاکستان سپرلیگ میں کم بیک کے باعث ٹیم کاحصہ بنایاگیاہے۔وکٹ کیپرسرفرازاحمدٹیم کی قیادت کرینگےجبکہ دیگرکھلاڑیوں میں احمدشہزاد، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمدنواز، شاداب خان اورمحمدعامربھی ٹیم کاحصہ ہونگے۔

قومی ٹیم یکم اپریل سےکراچی میں ویسٹ انڈیزکےخلاف تین ٹی ٹونٹی میچزمیں مدمقابل ہونگے۔سلیکشن کمیٹی کےمطابق ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکےلئےکھلاڑیوں کےانتخاب میں پی ایس ایل کی کارکردگی کوبھی مدمنظررکھاگیا۔