قذافی بٹ: عمران خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سےمنفی بیان دینے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے منفی بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان بدستور ماضی کی رویات کوبرقرار رکھے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی کوششوں سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے داخلی و خارجی راستے غیر محفوظ ہیں
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر عمران خان نے پی ایس ایل کی مخالفت کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی بھارت کے ایجنڈے کے حامی ہیں، ایوان عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل کو جعلی قراردینے کے بیان کی مذمت کرتا ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ پی ایس ایل تھری کی کامیابی پر حکومت،سکیورٹی اداروں ،پی سی بی اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔