ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ راجن پور کےعلاقے چاچراں روڈ جھوکا گارڈ چوکی کے قریب تیز رفتار مسافر ہائی ایس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے پر میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نومسافرزخمی ہوئے ۔