ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں زرداری نواز شریف ملاقات ختم

Nawaz Zardari meeting in Dubai , City42
کیپشن: دبئی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحاد کے دو اہم ترین راہنماوں آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات میں آئندہ الیکشن کے موضوع پر مشاورت ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی میں زرداری نواز شریف ملاقات ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف عشائیہ میں ساتھ  ہیں۔ عشائیہ پر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق عشائیہ کا اہتمام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان عشائیہ کے بعد ملاقات کا ایک اور طویل سیشن متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دوپہر کو دبئی میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔زرداری شریف ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔عشائیہ کے بعد ذرداری، نواز الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کریں گے۔