ویب ڈیسک: خام تیل سے لدا دوسرا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کل کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔جہاز کے منگل کو 12 بجے آؤٹر چینل پہنچنے کی امید ہے ۔دوسرا جہاز چھپن ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آرہاہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 'کلائیڈ نوبل 'نامی بحری جہاز میں چھپن ہزار میٹرک ٹن روسی خام تیل موجود ہے۔حکومت نے روس کے ساتھ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا سودا کیا تھا ،جس کے بعد روس سے پہلا خام تیل کا جہاز بارہ جون کو کراچی پہنچاتھا۔
کراچی آئل ٹرمینل پر پینتالیس ہزار میٹرک ٹن خام تیل پاکستان ریفائنری میں منتقل کرکے واپس چلا گیا تھا۔