ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں تین جولائی سے دوماہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کیا جائے گا۔ جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر تین جولائی سے 13 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن اور 13سنگل بنچز سماعت کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اور جسٹس سلطان تنویر شامل ہیں، جو کہ تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مس عالیہ نیلم تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار حسین تمام نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران صرف درخواست ضمانت ، حکم امتناعی سمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔