ویب ڈیسک: گاڑیوں کے شوقین افراد کو بری خبر ، حکومت کا بڑی عید سے قبل ہی عوام کی جیب پر چھریاں چلانے کا پلان سامنے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فکس ٹیکس لگا دیا ہے، نیا ٹیکس مقامی طور پر تیار اور بیرون ملک سے درآمد ہونے والی دونوں گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے، البتہ حکومت نے 2ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ۔
مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر فکس ٹیکس رجسٹریشن کے وقت مالکان سےوصول کیا جائے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس کسٹم کلیئرنس کے موقع پر کسٹمز حکام موصول کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی کا ایسا انجام، جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں
واضح رہے کہ درآمدی گاڑیوں پر ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 کے ذریعے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے۔