ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شدید بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب کی تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور میں شدید بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب کی تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )ملک بھر میں شدید بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔ 

  صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے شرو ع ہونے والی بارش تاحال مختلف علاقوں میں جاری ہے ،شدید بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہے،  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پی ڈی ایم اے ، ریسکیو1122،واسا کو24/7 الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا،  متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے،متعلقہ افسران اور سٹاف کم سے کم وقت میں پانی کی نکاسی یقینی بنائیں،ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے،نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک کی روانی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں، انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں،ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer