ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

North waziristan,Security operation,seven ,terrorist, killed
کیپشن: Security forces operation,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہیدہوئے،شہید ہونے والوں میں پارا چنار کے 44 سالہ صوبیدار منیر حسین اورڈیرہ اسماعیل خان کے 38 سالہ حوالدار بابو خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔