لاہور:صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، شہر میں پہلے ہی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے بعد ڈینگی کا بھی خطرہ منڈلانے لگا، حکام نے بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔چیف سیکریٹری نے 10 ٹاؤنز میں ہائی رسک الرٹ جاری کردیا اور مذکورہ ٹاؤنز میں سیکریٹریز تعینات کردیے گئے۔سیکریٹریز اپنی رپورٹ سیکریٹری برائے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو ارسال کریں گے۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور میں کرونا وائرس کے مژبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد ہوگئی ہے۔