محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کاراج،محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی۔ 

دو دن موسم خوشگوار رہنے کے بعد لاہور میں گرمی پھر اپنے رنگ دکھانے لگی،کڑکتی دھوپ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،شہریوں کے چہرے مرجھا گئے ہیں،دھوپ کی تپش سے بچنے کیلئے شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے جس میں بچے بھی بڑوں کے ساتھ ساتھ ہیں، کوئی درختوں کی چھاؤں میں بیٹھا ہے توکوئی پانی میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، آج  باغوں کے شہرکادرجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہےجس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،  باد ل برسنے کی کوئی امید نہیں۔ 

 ذرائع کے مطابق شہر میں آلودگی بڑھنے سے ایئرکوالٹی انڈیکس 189 تک پہنچ گیا،  یوایس قونصلیٹ میں ایئرکوالٹی انڈیکس 365،انارکلی278، فتح گڑھ 192،کوٹ لکھپت 190، داروغہ والا179 اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم  میں137 ریکارڈ کیا گیا۔