سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا
کیپشن: Voting
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت چودہ اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ جاری رہے گی.

بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں، ایک کروڑ چودہ لاکھ چوہتر ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، بیالیس ایس ایس پیز اور بیاسی ڈی ایس پیز بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ کوئیک رسپانس کیلئے رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، حلقوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف فوری مقدمہ درج کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔