ویب ڈیسک: اتر پردیش میں ایک دلہن نے اس وقت سب کے ہو ش اڑا دئیے جب اس نے چھ پھیرے لینے کے بعد شادی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دلہن کی بارات آئی تو باراتیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی بارش کردی۔ باراتیوں نے بھی دل کھول کر رقص کیا۔
ان کو کھانا کھلانے کے بعد لین دین کی تمام رسمیں ادا کردی گئیں تو اس کے بعد سات پھیرے لینے کی باری آئی تو دلہن نے پہلے چھ پھیرے خاموشی کے ساتھ لے لیے لیکن ساتویں پھیرے میں شادی سے انکار کردیا اور اپنے کمرے میں بھاگ گئی۔
دلہن کی یہ حرکت دیکھ کر اس کے گھر والوں اور باراتیوں کے ہوش اڑ گئے۔ دلہن کو سمجھانے کے لاکھ جتن کیے گئے لیکن وہ شادی کیلئے رضامند نہیں ہوئی جس کے بعد بارات واپس لوٹ گئی۔