ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک بنانے سے باز نہ آنے پر شخص نے بیوی اور ساس کو قتل کر ڈالا

ٹک ٹاک بنانے سے باز نہ آنے پر شخص نے بیوی اور ساس کو قتل کر ڈالا
کیپشن: Tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوہر نے ٹک ٹاک بنانے پر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی بیوی اور ساس موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں رہائش پذیر اسحاق کی بیوی اکثر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف رہتی تھی  حتیٰ کے شوہر اور بچوں  کیلئے کھانا تک نہیں بناتی تھی، اسحاق نے اسے کئی دفعہ منع کیا مگروہ باز نہ آئی اور پھر دونوں میں ٹک ٹاک بنانے کے موضوع پر تکرار ہوئی جس پر مشتعل ہوکر اسحاق پستول نکال لایا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کی بیوی اور ساس موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔

چھیپا ایمبولنس نے دونوں ماں بیٹی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer