مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل سیزن 6 میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے بتا دیا کہ وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ابھی میں ملتان سلطان کا حصہ ہوں اور اگر فرنچائز مجھے اجازت دے تو میں اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا چاہوں گا۔
بوم بو م شاہد آفریدی اب تک پی ایس ایل میں پشاور زلمی، کراچی کنگ اور ملتان سلطان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جس کے بعد اب انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطان کی طرف سےکھیلنے والے شاہد آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ وہ انجری کے باعث ابو ظہبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کھیلنے سے محروم ہو گئے تھے۔