ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

560 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پلان تیار

Punjab Govt meeting
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بزدار حکومت گڈ گورننس، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ان ایکشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 560 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پلان تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اجلاس کی صدارت کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید اور تمام محکموں کے سیکرٹریز  سمیت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے افسران کو گائیڈ لائنز دیں۔ 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ڈیڈ لائن جبکہ محکموں کو غیر منظور شدہ سکیمیں منظور کرا نے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا۔ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونا چاہیئے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا اور پروگرام کے تحت سکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمے ایسا میکانزم بنائیں کہ فنڈز لیپس کی نوبت نہ آئے جبکہ فنڈز لیپس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس بار روایتی طریقے چھوڑ کر تیزی سے سکیموں کو مکمل کرنا اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہوگا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مرتب کردہ ایکشن پلان سے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا ہر 15 روز بعد جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے چیف سیکرٹری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر تک سکیموں پر فزیکلی کام شروع ہو جانا چاہیئے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو سکیموں پر پیش رفت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ میکانزم مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ محکمے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ تیار کریں۔ہر سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کا کہنا تھا چھوٹی بڑی سکیموں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔ 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ثمرات صوبے کے عوام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ڈلیوری پر توجہ دینا ہوگی۔