ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن دھماکہ ، کون سا بارود استعمال ہوا؟پتہ نہ چلایا جا سکا

Johar Town blast
کیپشن: Johar Town blast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (عرفان ملک) حساس ادارے نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے پر رپورٹ تیار کر لی جو جلد اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے گی۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں استعمال ہونے والی بارود کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، دھماکے کی اطلاع 11 بج کر 15 منٹ پر ریحان نامی شہری نے ایمرجنسی ون فائیو پر دی جس میں بتایا گیا کہ دھماکہ ہوا ہے اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ دھماکہ مکان نمبر 109 اور 110 کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا جس سے 12 گاڑیاں متاثر ہوئی، متاثرہ گاڑیوں میں ایلیٹ فورس کا ڈالا، رکشہ ، موٹر سائیکل اور 9 گاڑیاں شامل ہیں، دھماکے سے 7 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 3 کو شدید نقصان ہوا۔ 

تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا پتہ چلا لیا، گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی، گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی، گاڑی کا انجن نمبر کا کچھ حصہ بھی سی ٹی ڈی نے قبضے میں لے لیا، گاڑی میں دھماکہ خیز مواد شہر سے باہر نصب کیا گیا،گاڑی شہر میں داخل کیسے ہوئی ، کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر کہاں گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگا لیا۔

علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ  ڈیوڈ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا،  حراست میں لیا جانےوالا1 شخص لاہور اور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑ ا گیا، ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

واضح رہےکہ 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ابھی بھی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer