حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
حکومت نے پٹرولیم منصوعات میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعدپیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ ہونے سےنئی قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹراضافہ سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگاہونے سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹرہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے لاگو ہے ۔

قبل ازیں اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کی سفارش  کی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer