چینی اور آٹا بدستور نایاب

چینی اور آٹا بدستور نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حسن علی ) شہرمیں چینی کی 70 روپے فی کلو فروخت ممکن نہ ہوسکی، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قلت بھی بدستور برقرار رہی۔

عدالتی حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر تو کردی  لیکن اس قیمت پر فروخت ممکن نہ ہوسکی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں چینی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، جن علاقوں میں چینی دستیاب ہے وہاں 80 سے 85 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قلت بدستور برقرار رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں تو مقرر کردی جاتی ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا، جو کہ ضلعی انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

دوسری جانب برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی، زندہ مرغی7 روپے کمی کے بعد 171 روپے جبکہ برائلر گوشت 9 روپے کمی کے بعد 248 روپے فی کلو مٰن فروخت کیا گیا۔

رواں ہفتے مرغی کےگوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق فروخت کو بھی یقینی بنائے۔