ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن حکومت کیخلاف متحرک ،بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے رابطہ

اپوزیشن حکومت کیخلاف متحرک ،بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم ،عمران یونس :اپوزیشن حکومت کیخلاف متحرک ۔ پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مسلم لیگ ن کےصدرشہباز شریف کو ٹیلی فون، بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی،دونوں رہنماؤں  نے  ملک کودرپیش صورتحال پرکل جماعتی کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا،دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،میاں شہبازشریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناؤں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا،شہبازشریف نے سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، بلاول بھٹو زرداری سےان کے والد کی صحت بارےبھی دریافت کیا۔

ادھر منصورہ میں سینیٹرسراج الحق نے  جماعت اسلامی کسان ونگ کے مرکزی ذمہ داران کےساتھ اجلاس میں خطاب مرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں موجودلوگوں نے معیشت کی بہتری کے بجائےسیاست میں الزامات،سازشوں،عدم برداشت اور غصے کو فروغ دیا ۔

امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ عمران خان کی وزیراعظم بننے کی خواہش پوری ہوگئی جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،دو سال بعد بھی حکومت کی کوئی سمت ہےنہ منزل، گورننس کی بہتری کےدعویداروں نے عوام کےدکھوں میں اضافہ کیا،غیر سیاسی اورغیرمنتخب لوگو ں نے حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے،امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی صفرسےآگے نہیں بڑھ سکی،کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیےجائیں۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا،وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا،وزیر اعظم اپوزیشن رہنمائوں کی تقریروں سے پہلے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer