سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ

سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(جنید ریاض)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی پنجاب میں سر اُٹھانے لگا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام سکول سربراہان کو پیر اور منگل کے روز تیس ،تیس تصاویر اپلوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

 لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ پیدا ہوگیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سکول سربراہان کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا، تمام ہیڈ ٹیچرز پیر اور منگل کو 30 تصاویر اپلوڈ کریں گے۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے گراؤنڈز میں گھاس بڑھی ہوئی نہیں ہونی چاہیے، کلاس رومز کی چھت اور گراؤنڈ میں پانی کھڑا نہ ہو۔ اس حوالے سے تمام ڈی ای اوز اپنی تحصیلوں کے سکولوں کی تصدیق شدہ تعداد، رجسٹر اور غیر رجسٹرڈ ٹیب کی تعداد مہیا کریں گے، ہر سکول میں ڈینگی رجسٹر کی موجودگی لازم ہوگی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کے لئےمختلف تجاویز پر غور شروع کردیا،پہلے مرحلے میں نہم اور دہم جماعت اور دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس کے بچوں کو سکول بلوانے پر غور کیا جارہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  10 روز میں لاہور کے مختلف علاقوں سے 105 ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کرا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر شہر میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کردی گئی، کورونا وائرس کےباعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام  سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer