سٹی 42: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام لیے بغیر کورونا وائرس کے حوالے سے ان کے بیان کا مذاق اڑایا۔
خیال رہے کہ زرتاج گل نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب اس کے 19 پوائنٹس ہیں جس کے بعد ان کی اس بات کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا اور صارفین نے دلچسپ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر ان کا خوب تمسخر اڑایا۔ زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ٹاک شو میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔
N95 Mask means it's available in 95 different countries ~ Prof:Zartaj gul ❤️
— DrNasirullah Hamdard (@DrnasirHamdard) June 22, 2020
#zartajgulwazir pic.twitter.com/QPNGoZvpe8
قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ آصف نے زرتاج گل وزیر کا نام لیے بغیر جملے کہے جس سے ارکان لطف اندوز ہوتے رہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 'گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے'، اسپیکر نے ٹوکا تو خواجہ آصف بولے کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔یہ بھی کہا کہ ٹیلی فون ڈائلنگ میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر انہیں معافی مانگنی چاہیے تو پھر پیپلز پارٹی کو 1971 کے سانحہ پر معافی مانگنی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی جماعت ہے،اگراس جماعت کی خواتین ممبران ہی خواتین کو ٹارگٹ کریں گی تو دکھ ہو گا۔
یاد رہے تحریک انصاف کے ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مفروضہ ہے کہ ٹڈی دل کھانے سے کورونا کا دفاع کیا جاسکتا ہے،اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔اگر ایسا ہوجائے تو قوم خود ٹڈی دل کا تیا پانچہ کردے گی ،حکومت کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔