ڈرامہ"دھوپ کنارے" سعودی عرب میں نشر ہونے کیلئے تیار

ڈرامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( پی ٹی وی) کا مقبول ترین ڈرامہ ' دھوپ کنارے' اب عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2019ء میں کچھ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودیہ عرب میں نشر کیے جائیں گے اور یہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شروع کردہ 'کلچرل ایکسچینج پروگرام' کا ایک حصہ تھا۔

اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے لیکن سرکاری ٹی وی چینل کے پاس کم بجٹ ہونے کی وجہ سے دو ڈراموں 'تنہائیاں اور آہٹ ' کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تاہم اس منصوبے کی نگران ڈاکٹر لبنیٰ فرح کے مطابق ڈرامہ' دھوپ کنارے' کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر فیشن برانڈ نے اپنے دور کے اس مقبول ترین ڈرامہ سیریل کے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے اور لکھا ” ٹی جیز نے آپ کیلئے ڈیزائن کیا اور یہ سب آپ کے بغیرممکن نہ ہوتا، اس لیے شکریہ “۔ پاکستان کے اس فیشن برانڈ کی بنیاد 70 کی دہائی کے ابتداء میں رکھی گئی اور 80 کی دہائی تک یہ پسندیدہ فیشن برانڈ کی سند پاچکا تھا۔

یاد رہےکہ ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے پی ٹی وی پر 1987ء کے دور میں نشر کیا گیا تھا، اس کی کہانی ایک سینئر ڈاکٹر احمر اور ٹرینی ڈاکٹر لڑکی زویا کے حالات کے گرد گھومتی ہے،اپنے دور کا یہ ہٹ سیریل راحت کاظمی کی اہلیہ ساحرہ کاظمی نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ اس کی رائٹر حسینہ معین تھیں،ڈرامہ پی ٹی وی کے عہد زریں کے یادگار تخلیقات میں سے ایک ہے ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer