سٹی42: c کی ریکارڈ ریکوری، ایکوافائر اور سیوریج چارجز کی مد میں نادہندگان سے 2 کروڑ وصول کر کے چیک ایم ڈی واسا کو دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ڈائریکٹر ریونیو میاں محمد منیر کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو اقبال ٹاون فخر حیات وٹو کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ایک ہی دن میں 2 کروڑ روپیے کی ریکارڈ ریکوری کی۔
ڈائریکٹر ریونیو نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو چیک پیش کیے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ریونیو اقبال ٹاون کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔