سٹی42: جناح ایکسپریس ٹرین حادثے کو سات دن گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن معمول پرنہ آ سکا، کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی پندرہ سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس چار گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار رہی، کراچی سے آنے والی شاہ حسین تین گھنٹے، کراچی ایکسپریس دو گھنٹے چالیس منٹ، کراچی سے آنے والی ٹرین تیز گام ڈھائی گھنٹے، قراقرم ایکسپریس دو گھنٹے پنتالیس منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ چالیس منٹ، کراچی سے آنے والی ٹرین گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ، فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے حسب روایت مسافروں کو دہری اذیت کا سامنا رہا۔