ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات2018ء، سکیورٹی کیلئے پاک فوج کو تعینات کرنے کی منظوری

عام انتخابات2018ء، سکیورٹی کیلئے پاک فوج کو تعینات کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ سمری وزارت دفاع کو ارسال کر دی گئی۔ پاک فوج کے نوجوان پولنگ اسٹیشنز پر 23 جولائی سے 26 جولائی تک تعینات کیے جائے گے۔

پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جبکہ سمری میں تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پرامن انتخابات کے لئے پاک فوج کی مناسب تعداد پولنگ اسٹیشنز پر 23 جولائی سے 26 جولائی تک تعینات کی جائے۔ تمام پرنٹنگ پریس پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے کل سے 25 جولائی تک فوج تعینات کی جائے۔ پاک فوج آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔