باپ نے کار کی ونڈ سکرین توڑ کر اندر قیدبچے کو بچا لیا،وڈیو وائرل ہوگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیکساس کے شہر ہارلنگن  میں ایک آدمی نے  100 ° فارن ہائیٹ گرمی  (37.7 °C)کے دوران کار کے اندر بند  ہو جانے والے شیر خوار بچے کو بچانےکے لیے کار کی ونڈشیلڈ توڑ  دی۔ آس پاس موجود لوگوں کے ہجوم نے بھی بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں باپ کی مدد کی۔

بچے کے والدین نے غلطی سےبچے کو  گاڑی کے اندر چھوڑ کر چابیاں بھی اندر چھوڑ دی تھیں۔

ہارلنگن، ٹیکساس میں پیش آنے والےاس  ریسکیو واقعے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔اس واقعہ کی  ویڈیو جو سب سے پہلے TikTok پر اپ لوڈ کی گئی تھی اور اب وائرل ہوئی ہے اس میں والد کی اپنے شیر خوار بچے کو بچانے کی بے چین کوشش کنمایاں دکھائی دیتی ہے۔

یہ واقعہ بدھ کے روز گروسری اسٹور کی پارکنگ میں پیش آیا۔ والد کو گھبراہٹ کی حالت میں، اپنی کار کی ونڈشیلڈ کو توڑتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ اس کی مایوسی کی وجہ صرف یہ نہیں تھی کہ اس نے نادانستہ طور پر اپنی چابیاں گاڑی کے اندر بند کر دی تھیں بلکہ یہ حقیقت بھی تھی کہ اس کا شیر خوار بچہ بھی اندر پھنس گیا تھا۔ اور بند گاڑی کے اند ر درجہ حرارت خطرناک تیزی سے بڑھ کر اندر بند ہو جانے والے بچے کی جان کے لئے سنگین خطرہ بن سکتا تھا۔ 

ریسکیو کرنے والے ادارے گزشتہ کئی ہفتوں سے خبردار کر رہے ہیں کہ گرمی کی لہر کی زد میں آئے ہوئے علاقوں میں کسی بچے اور پالتو جانور کو بند کار کےاندر نہ چھوڑا  جائے۔ بچے کھڑی کاروں میں بہت تیزی سے گرم ہو سکتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ کے محکمہ نقل و حمل کے مطابق، گاڑی کا اندرونی درجہ حرارت پہلے 10 منٹ میں تقریباً 20F (11C) بڑھ سکتا ہے۔