ویب ڈیسک: ڈیفنس سی میں پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق رانا ناصر اور مقتول محمد علی کے درمیان پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا، محمد علی نے کالا خطائی روڈ پر ملزم رانا ناصر کو جگہ فروخت کی تھی، ملزم رانا ناصر نے پیسے نہ دئیے جس پر مقتول نے عدالت سے سٹے لگوادیا۔ جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد علی کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔