ویب ڈیسک: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لائسنس کی فیس میں اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 9 سو کے بجائے 4 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔انٹرنیشنل لائسنس کی فیس 4 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہونگے۔