خبردار ہوشیار، رانگ پارکنگ پر اب بھاری جرمانہ اور مقدمہ درج ہوگا

خبردار ہوشیار، رانگ پارکنگ پر اب بھاری جرمانہ اور مقدمہ درج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : خبردار ہوشیار، رانگ پارکنگ کی خلاف ورزی پر 2ہزار جرمانہ اور دوبارہ خلا ف ورزی پر مقدمے کاحکم دے دیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق سی ٹی او  نے ون وےاور رانگ پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا، شہر بھر میں200سے زائد مقامات پر ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے وارڈنزتعینات کردیئے گئے۔ 
سی ٹی او کا کہنا ہےکہ رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر2ہزار جرمانہ کیا جائے، اب تک رانگ پارکنگ پر 1لاکھ 10 ہزار 442گاڑیوں کے چالان کئے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا عندیہ دے دیا، عدالت نے مین بلیوارڈ کے اطراف سمیت دیگر اہم سڑکوں کو ون وے ڈکلیئر کرنے کی ہدایت کردی،  جسٹس شاہد کریم نے ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کرنے کا بھی کہہ دیا۔

واضح رہےکہ رواں سال ون وے کیخلاف ورزی پر 56 ہزار 674 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔