اشرف خان:روپے کی قدر پھر بحال ہو نے لگی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کی کمی ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر 288.52 روپے سے کم ہوکر 288.30روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 663 پر آ گیا۔