ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

ملتان سلطانز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حیدر اظہر نے لکھا کہ گزشتہ 6 سال اپنے پروفیشن اور شوق کو ایک ساتھ پروان چڑھانے کا موقع ملا۔فرنچائز کے مالکان، کھلاڑیوں، کوچز، اسپانسرز، اسٹاف سے بہت کچھ سیکھا، اونر عالمگیر ترین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز کے  مالک عالمگیر ترین گزشتہ 2 ہفتے سے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مناسب الفاظ تلاش نہیں کرپایا، ملتان سلطانز ان کے بغیر کبھی پہلے جیسی نہیں ہوگی، اسی لیے ان کے انتقال کے بعد کسی اور چیلنج کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں 2017 میں چھٹی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، شون پروپرٹیز نے 5.21 ملین ڈالر سالانہ کے عوض 8 سال کیلئے ملتان سلطانز فرنچائز خریدی مگر ایک سیزن بعد ہی عدم ادائیگی پر معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

دسمبر 2018 میں عالمگیر ترین اور علی ترین کے کنسورشیم نے 6.35 ملین ڈالر سالانہ کی سب سے بڑی بولی لگا کر7سال کیلئے ملتان سلطانز کو حاصل کرلیا تھا،اکثریتی شیئر عالمگیر ترین کے پاس ہی تھے،2021 میں علی کا فرنچائز کے ساتھ تعلق ختم ہو گیا اور عالمگیر واحد مالک بن گئے، اس حوالے سے میڈیا ریلیز بھی سامنے آئی تھی۔