پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج،پروموشن بورڈ اجلاس، بریگیڈیئرز ،میجر جنرل،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ، 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل تک پروموشن بورڈ اجلاس منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پروموشن بورڈ کی صدارت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر سید عباس علی ، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ ، بریگیڈیئر محمد یاسر الٰہی، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس شامل ہیں ۔ بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو،بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ کوبھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

ترقی پانیوالوں میں بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئر کاشف ، بریگیڈیئر عبداللہ، بریگیڈیئر کاشف، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر احمد کمال اور بریگیڈیئر سعید الرحمان سروربھی شامل ہیں ، آرمی میڈیکل کور سے منظور شدہ افراد میں بریگیڈیئر طفیل احمد کی بھی ترقی۔ بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد، بریگیڈیئر ندیم فضل، بریگیڈیئر شعیب احمد،بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔